حریت فورم کی پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال ٬ مکینوں پر تشدد اور توڑ پھوڑکی مذمت

ایسی ظالمانہ کاروائیاں ناقابل برداشت ہیں‘حریت فورم

پیر 7 نومبر 2016 13:32

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء)مقبوضہ کشمیر میں میرواعظ عمرفاروق کی زیرقیادت حریت فورم نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں عوامی تحریک کو فوجی قوت سے کچلنے کیلئے بھارتی فورسز کی پر تشدد کاروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فورم کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں سرینگر کے علاقے رعناواری میں بھارتی فورسز اور پولیس کی طرف سے مظفر احمد کے گھرپر چھاپے کے دوران ان کی اہلیہ کو گرفتار کرنے اور خواتین کے پرامن جلوس پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی۔

ترجمان نے کہا کہ شالیمار کے کمسن طالب علم قیصر حمید کے جلوس جنازہ پرشیلنگ اور پیلٹ کا بے انتہا استعمال اسی طرح کی کاروائی ہے جہاں سوگوار وں نے زبر دست عزم اور حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے پھر بھی میت کوقبرستان تک پہنچایا۔

(جاری ہے)

انہوںنے زینہ کوٹ مصطفی آباد ٬ ایچ ایم ٹی ٬مازہامہ کانہامہ ٬ تاپر پٹن٬ بونہ گام قاضی گنڈ اور کشمیر کے دیگر علاقوں میںپٴْر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال ٬ مکینوں پر تشدد اور توڑ پھوڑکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ظالمانہ کاروائیاں ناقابل برداشت ہیں۔ انہوںنے کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی برطرفی اور خواتین اساتذہ کو اسکولی عمارتوں کی حفاظت کیلئے چوکیداری پر مامورکرنے کی پالیسیوں کو بدترین آمریت قرار دیا۔