پانامہ لیکس کی سماعت ؛ سپریم کورٹ میں شیخ رشید کے چرچے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 نومبر 2016 12:52

پانامہ لیکس کی سماعت ؛ سپریم کورٹ میں شیخ رشید کے چرچے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 نومبر 2016ء) : سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس پر دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں عوامی مسلم لیگ سربراہ شیخ رشید کی تعریف بھی کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق اور عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور کے مابین سپریم کورٹ کے احاطے میں ہوئے جھگڑے کا تذکرہ بھی ہوا جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میڈیا پر جو کچھ ہورہا ہے اس پر ہم اتنا ہی کہہ سکتے ہیں کہ ”آپ ہی اپنی اداؤں پر ذرا غور کریں ،کچھ ہم نے کہا تو شکایت ہوگی “۔

دونوں رہنماؤں کے مابین ہوئے جھگڑے پر جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہم دیکھ رہے تھے، جھگڑا ہونے پر شیخ رشید نے بچالیا ورنہ لڑائی ہونے لگی تھی ۔اس موقع پر شریف فیملی کے وکیل سلمان بٹ نے سپریم کورٹ کے احاطے میں سیاسی رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو پر پابندی عائد کرنے کی استدعا کی جسے چیف جسٹس نے مسترد کرتےہوئے کہا کہ ہمارے ملک کا میڈیا ذمہ دار ہے۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ میڈیا کا ذکر کر کے آپ نے ہماری دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا ہے، تمام لوگ پڑھے لکھے لوگ ہیں، ان کو احساس کرنا چاہیے کہ معاملہ عدالت میں ہے ۔