Live Updates

عمران خان پاناما کیس کے حوالے سے عوام اور میڈیا میں بھی عدالت لگائے ہوئے ہیں٬طارق فضل چوہدری

پیر 7 نومبر 2016 12:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حسن نواز شریف٬حسین نواز شریف اور مریم نواز شریف کی جانب سے عدالت عظمی میں جوابات جمع کرا دئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کسی بھی الزام پر ایک وقت میں ایک ہی عدالت میں کیس کیا جاتا ہے جبکہ عمران خان پاناما کیس کے حوالے سے عدالت عظمٰی میں بھی ہیں اور احتجاج اور دھرنوں کی صورت میں عوام اور میڈیا میں عدالت لگائے ہوئے ہیں۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہم پاکستان کی سب سے بڑی عدالت میں کھڑے ہیں ہمارے پاس شواہد موجود ہیں جنہیں عدالت عظمی میں پیش کیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لگائے گئے الزامات مسترد ہوںگے اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کامیاب ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات