مقبوضہ کشمیرمیں تعینات بھارتی فوج نے شوپیان میں نوجوان کو شہید کردیا

پیر 7 نومبر 2016 12:05

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کاروائی میں آج ضلع شوپیان میں ایک نوجوان شہید کردیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو ضلع کے علاقے ونگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوان شہید کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی فوج کے دو اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت ضلع کے چھتری پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے صدام میرکے طور پر ہوئی ہے۔بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید ہونے والا نوجوان مجاہد تھا اور وہ ایک جھڑپ کے دوران شہید ہوا۔ بھارتی فوج کے آپریشن کے بعد علاقے کے لوگوں نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔

متعلقہ عنوان :