Live Updates

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 نومبر 2016 11:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 نومبر 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی زیر صدارت ان کی رہائش گاہ بنی گالہ پر مشاورتی اجلاس جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو بھی مدعو کیا گیا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما بھی موجود ہیں۔ پی ٹی آئی چئیرمین کی زیر صدارت اجلاس میں پانامہ لیکس کی سماعت سے متعلق مشاورت کی جائے گی جبکہ پانامہ لیکس کا سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس سے متعلق حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات