جھوٹے الزامات لگانے والوں کو عدالت میں شرمندگی اٹھانا پڑے گی٬ مریم اورنگزیب
وزیراعظم خود کو احتساب کے لیے پیش کر چکے ہیں ٬ مریم نواز باقاعدگی سے ٹیکس دیتی ہیں ٬ وہ لوگ جن کی سیاست جھوت پر مبنی ہے اور وہ عدالت اور تحقیقاتی کمیشن سے بھاگ رہے تھے٬ انہیں پتہ چل جانا چاہیے کہ کنٹینر اور عدالت میں بہت فرق ہوتا ہے٬ عدالت دھمکیوں پر نہیں ثبوتوں کی بنیاد پر فیصلہ دیتی ہے٬ حسن نواز٬ حسین نواز اور مریم نواز نے اپنے جوابات جمع کرادیئے ہیں٬ عوامی عدالت میں مقابلہ نہ کرسکنے والے مائنس نواز شریف چاہتے ہیں٬ پہلے نواز شریف کو ایٹمی دھماکوں کی سزادی گئی٬ اب انہیں سی پیک کی سزا دی جارہی ہے٬ پہلے نواز شریف کو جلا وطن کیا گیا لیکن ہم عوام کی عدالت میں سرخرو ہوئے٬ تحریک انصاف سڑکوں پر عدالتیں لگانے کی شوقین ہے٬ عمران خان کو مان لینا چاہیے کہ اب فیصلے سڑکوں پر نہیں ہونگے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب ٬طارق فضل چوہدری اور طلال چوہدری کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
پیر 7 نومبر 2016 11:22
(جاری ہے)
وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حسن نواز٬ حسین نواز اور مریم نواز نے اپنے جوابات جمع کرادیئے ہیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ عوامی عدالت میں مقابلہ نہ کرسکنے والے مائنس نواز شریف چاہتے ہیں٬ پہلے نواز شریف کو ایٹمی دھماکوں کی سزادی گئی٬ اب انہیں سی پیک کی سزا دی جارہی ہے٬ پہلے نواز شریف کو جلا وطن کیا گیا لیکن ہم عوام کی عدالت میں سرخرو ہوئے۔
پھر پاکستان میں فساد اور انتشار پھیلا کر نواز شریف کو مائنس کرنے کی کوشش کی گئی٬ اب وہ تمام ہارے ہوئے لوگ عدالت میں مائنس ون کی کوششیں کررہے ہیں۔ تحریک انصاف سڑکوں پر عدالتیں لگانے کی شوقین ہے٬ عمران خان کو مان لینا چاہیے کہ اب فیصلے سڑکوں پر نہیں ہوگے۔ تحریک انصاف کو عوامی عدالت میں شکست دی ہے اور اب عدالتی جنگ میں بھی ہرائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.