سموگ:دہلی میں سکول بند‘منصوعی بارش برسانے پر غور-ریاستی حکومت نے دس نکاتی پروگرام کا اعلان کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 7 نومبر 2016 11:04

سموگ:دہلی میں سکول بند‘منصوعی بارش برسانے پر غور-ریاستی حکومت نے دس ..

نئی دہلی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 نومبر۔2016ء) بھارت کے دارالحکومت دہلی میں آلودگی میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد ریاست کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سرکاری طور پر چند اقدامات کا اعلان کیا ہے۔انھوں نے آئندہ تین دنوں کے لیے دہلی کے تمام سکول کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے اس کے علاوہ مصنوعی بارش پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

دہلی میں گذشتہ ایک ہفتے سے حالات ناگفتہ بہ ہیں۔ فضائی آلودگی میں اس قدر اضافہ ہو چکا ہے کہ آنکھیں جلنے لگی ہیں اور گلے میں چبھن کا احساس ہوتا ہے۔ایسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ریاستی حکومت نے دس نکاتی پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ ریاست کے وزیر اعلی نے لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگلے تین دنوں تک دہلی کے سارے سکول بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

دس دنوں کے لیے دہلی کے جنوب میں واقع بدرپور پاور پلانٹ کو بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔کوئلے پر مبنی بدرپور پاور پلانٹ سے راکھ اٹھانے پر بھی روک لگائی گئی ہے۔دہلی میں پانچ دنوں تک تمام طرح کے تعمیری کام بند رہیں گے۔ دہلی کی سڑکوں پر پانی کے چھڑکاو کیے جائیں گے۔ دس دنوں تک دہلی میں جنریٹر چلانے پر پابندی رہے گی۔ ایک بار پھر ایک دن طاق اور ایک دن جفت نمبر کی گاڑیوں کے نظام کو عمل میں لانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

دہلی میں کوڑے جلانے پر فی الحال مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔ دس نومبر سے سڑکوں کو ویکیوم کے ذریعے صاف کیے جانے کا عمل شروع ہوگا۔ مصنوعی بارش پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔کجیریوال نے کہا کہ ہمیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ آلودگی کی سطح اس خطرناک حد تک بڑھ جائے گی۔ ہم فصلوں کے پیال جلانے کو ہی اس کا واحد سبب قرار نہیں دیتے۔

متعلقہ عنوان :