سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت15نومبر تک ملتوی

تمام فریقین کو 15 نومبر تک دستاویزات جمع کروانے کا حکم

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 7 نومبر 2016 10:52

سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت15نومبر تک ملتوی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7نومبر۔2016ء) سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت15نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے تمام فریقین کو حکم جاری کیا ہے کہ 15 نومبر تک متعلقہ تمام دستاویزات جمع کروا دی جائیں۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران وزیراعظم اور ان کے بچوں‌کے وکیل سلمان بٹ نے تمام جائیدادوں‌کی دستاویزات جمع کروانے کیلئے 15 دن کی مہلت مانگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسا تاثر نہیں دینا چاہتے کہ ہم دستاویزات جمع نہیں کروانا چاہتے۔ عدالت نے اس موقع پر حکم جاری کیا کہ تمام فریقین 15 نومبر تک تمام دستاویزات جمع کروا دیں۔