حیدر آباد کے گردونواح میں شدید دھند کے باعث 13 اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل

پیر 7 نومبر 2016 11:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) حیدر آباد کے گردونواح میں شدید دھند کے باعث 13 اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حیسکو کے ترجمان صادق عمر نے بتایا کہ پیر کی صبح حیدر آباد کے گردونواح میں شدید دھند کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے ہیں جس کے بعد حیدر آباد ٬ میر پور خاص٬ٹنڈو اللہ یار٬ مٹھی٬ جام شورو٬ ٹھٹھہ٬ دادو اور عمر کوٹ سمیت 13 اضلاع میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہو گئی ہیں۔ بجلی کی فراہمی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بجلی کی فوری فراہمی کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :