اس کیس میں آنے ولی تمام درخواستیں سنیں گے،چیف جسٹس

جو کام ہم کر رہے ہیں‌وہ کام ہمارا نہیں، چیف جسٹس کے پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے دوران تاثرات

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 7 نومبر 2016 10:03

اس کیس میں آنے ولی تمام درخواستیں سنیں گے،چیف جسٹس

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7نومبر۔2016ء) سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت شروع ہو گئی ہے۔ کیس کی سماعت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیف جسٹس انور ظہر جمالی نے کہا کہ اس کیس میں آنے والی تمام درخواستیں سنیں گے۔ جو فریق بھی مخالف میں درخواست دینا چاہے دے سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کڑوی گولی نگلی ہے۔ جو کام ہم کر رہے ہیں وہ ہمارا نہیں۔

تحقیقات سب کی ہوں گی۔ ہم یہاں بادشاہ نہیں بنے بیٹھے کہ جو جی میں آئے کریں۔

(جاری ہے)

ہم نے آئین اور قانون کے تحت ہی سب کچھ کرنا ہے۔ عدالتی کارروائی کے ذریعےکسی کا بھی استحقاق مجروح نہیں ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کی درخواست پر جائیں تو یہ 20 سالہ منصوبہ ہو جائے گا۔اسلامی ریاست کی بات کرتے ہو تو حضرت عمر کی بات کرو جو عام لباس پر جوابدہ ہوئے۔آج صورتحال ہے کہ وزیر اعظم نے خود کو پیش کیا۔یہ ہرگز نہیں کہ ہم باقیوں کو بری کردیں گے۔کسی کے ساتھ امتیاز نہیں ہو گا سب اس کی لپیٹ میں آئیں گے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ملک کو انتشار اوربحران سے بچانےکے لئے مرضی سےکارروائی چلانے دیں۔