دبئی کے شہری گاڑیو ں کی دھلائی پر کتنا خرچ کر تے ہیں ؟

پیر 7 نومبر 2016 09:18

دبئی کے شہری گاڑیو ں کی دھلائی پر کتنا خرچ کر تے ہیں ؟

دبئی: آپ نے کبھی محسوس کیا کہ دبئی میں گاڑی پر شہری کتنا خرچ کر تے ہوں گے ۔گرد آلود ہوائیں اور گرم موسم کی وجہ سے گاڑیوں کی صفائی کیسے اور کتنے درہم میں کی جا تی ہے ۔ دبئی کے شہری اوسطاََ ایک مہینے میں تین دفعہ گاڑی کی دھلائی ، صفائی کرواتے ہیں ۔ کسی پروفیسنل کلینر سے گاڑی کی صفائی کروانے پر تقریباََ35درہم سے لیکر100رہم خرچ کرنے پڑتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس طرح دبئی کے شہری اوسطاََ ایک ماہ میں تقریباََ105درہم سے لیکر 300درہم تک خرچ کر تے ہیں۔گاڑیوں کے مالکان اپنی گاڑیوں کو بہترین صاف کرنا پسند کر تے ہیں ۔ جراثیم سیپاک گاڑی کو پسند کیا جا تاہے ۔لیکن لگژری گاڑیوں کے مالکان جب گاڑی بیچنے کا ارادہ کرتے ہیں اور اس مقصد کے لیے وہ اپنی گاڑی پر تقریباََ700درہم سے لیکر 1000درہم تک بھی خرچ کر دیتے ہیں۔