کویتی پولیس نے گھریلو ملازمین فراہم کرنے والے جعلی دفاتر سیل کر دیئے

پیر 7 نومبر 2016 09:18

کویتی پولیس نے گھریلو ملازمین فراہم کرنے والے جعلی دفاتر سیل کر دیئے

کویت سٹی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار07نومبر 2016 ) : کویتی پولیس نے فراوانیہ کے علاقے میں مختلف کاروائیوں کے دوران درجنوں گھریلوملازمین فراہم کرنے والے دفاتر کو سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ دفاتر گھروں سے بھاگے ہوئے ، غیر قانونی گھریلو ملازمین کو بھرتی کرواتے تھے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے ان دفاتر سے متعدد افراد کو بھی گرفتار کیا جو اس کام میں ملوث تھے۔کاروائی کے دوران ان دفاتر سے جعلی مہریں اور جعلی سرکاری کاغذات بھی ملے ہیں۔ان دفاتر کے مالکان جعلی کاغذات تیار کرکے کویتی گھروں میں جعلی ملازمین فراہم کرتے تھے ۔ جبکہ اس کے عوض وہ اچھی خاصی رقم بھی وصول کرتے تھے ۔پولیس نے متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔