عمان: سفارت خانے نے سری لنکن گھریلو خادمہ کے بیچے جانے کا نوٹس لے لیا

پیر 7 نومبر 2016 09:13

عمان: سفارت خانے نے سری لنکن گھریلو خادمہ کے بیچے جانے کا نوٹس لے لیا

عمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار07نومبر 2016 ) : سری لنکن وزارت خارجہ نے مسقط میں موجود سری لنکن سفارت خانے کے ذریعے عمان میں سری لنکن گھریلو خادمہ کے بیچے جانے کا نوٹس لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صحور کے علاقے میں ایک گھریلو خادمہ کے بیچے جانے کی خبر سوشل میڈیا پر آئی تھی ۔اب سری لنکن حکومت یہ پتہ چلانے کی کو شش کر رہی ہے کہ کس طرح سری لنکن شہری غیر قانونی طور پر سلطنت میں داخل ہوتے ہیں ۔ جس کے بعد ان کو غیر قانونی طور پر بیچا جاتاہے ۔سری لنکن حکومت نے اس ضمن میں عمانی وزارت لیبر کے اعلی ٰ حکام سے رابطہ کر کے اس معاملے کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔