ہندوستانی ارب پتی شہری کی گاڑی کی ویڈیو بنانے والا رہا ، کیس واپس لے لیا گیا

پیر 7 نومبر 2016 09:13

ہندوستانی ارب پتی شہری کی گاڑی کی ویڈیو بنانے والا رہا ، کیس واپس لے ..

گزشتہ روز ارب پتی ہندوستانی بزنس مین کی گاڑی کی ویڈیو بنانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ۔لیکن آج ہندوستانی شہری نے ملزم کے خلاف کیس واپس لے لیا۔ ہندوستانی شہری کا کہناہے کہ ویڈیو بنانے والے غیر ملکی شہری انتہائی غریب ہے ۔اسلیئے اس کے خلاف میں اپنا کیس واپس لے رہاہوں ۔

(جاری ہے)

مگر اس نے اس کی گاڑی کی ویڈیو بنا کر اچھا نہیں کیا تھا ۔ جس کی وجہ سے وہ خبروں کی زینت بنا ۔ واضع رہے کہ ہندوستانی شہری نے ایک ہفتہ قبل دنیا کی مہنگی ترین نمبر پلیٹ خریدی تھی جس کا نمبر D5تھا۔ مگر کچھ روز بعد ہی معذوروں کی پارکنگ والی جگہ پر گاڑی کھڑی کرنے کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا تھا ْ۔ اس کی وجہ سے ہندوستانی شہری کو 1000درہم جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا ۔