قطر: تمام دکانوں پر سیل یا ڈسکاؤنٹ کرنے کے سلسلے میں واضع طور پر اشتہار لگانا ضروری ہے

پیر 7 نومبر 2016 09:06

قطر: تمام دکانوں پر سیل یا ڈسکاؤنٹ کرنے کے سلسلے میں واضع طور پر اشتہار ..

قطر:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار07نومبر 2016 ) : وزارت صنعت و تجارت نے قطر میں تمام دکان مالکان کو کہاہے کہ وہ اپنی دکانوں پر سیل یا ڈسکاوئنٹ کی صورت میں بالکل واضع اشہار لگائیں ۔ تاکہ گاہک ان اشہتاروں پر لکھے ہوئے ریٹس کے حساب سے ہی چیز خرید سکیں اور بعد میں ان اشیاء کی قیمتوں میں کوئی فرق نہ آئے ۔

(جاری ہے)

وزارت ِ صنعت و تجارت نے شہریوں کی طرف سے ملنے والی شکایات کے بعد اس مہم کا آغاز کیاہے ۔

شہریوں کی بڑی تعداد کا کہناتھا کہ دکان مالک سیل یا ڈسکاؤنٹ کا اشتہار تو لگا دیتے ہیں ۔ لیکن دکان میں چیزیں خریدنے کے بعد پتہ چلتاہے کہ جو اشیاء انہوں نے خریدی ہیں ان پر کوئی بھی چھوٹ نہیں ہے ۔ مگر اب وزارت کی طرف سے خاص احکامات ملنے کے بعد دکانداروں کو اپنی دکانوں کے باہر جتنی اشیاء پر سیل لگی ہو گی اس کا لکھنا بھی ضروری ہوگیاہے ۔