شارجہ میں سہ پہر میں مفت پارکنگ کی سہولت ختم کرنے کااعلان

پیر 7 نومبر 2016 09:06

شارجہ میں سہ پہر میں مفت پارکنگ کی سہولت ختم کرنے کااعلان

شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار07نومبر 2016 ) : میونسپلیٹی کونسل آف شارجہ نے سہ پہر کے اوقات میں مختلف جگہوں پر مفت پارکنگ کی سہولت ختم کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔ گزشتہ روز میونسیپلیٹی حکام نے ایک مسودے کی منظور ی دی ہے جس میں مفت پارکنگ کی سہولت ختم کرنے کے بارے میں فیصلہ کیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

فی الوقت رہائشی اور سیاح دن 1بجے سے لیکر 4بجے تک بالکل مفت پارکنگ دی جارہی تھی ۔دبئی میں سہ پہر کے اوقات میں دی جانے والی مفت پارکنگ کی سہولت 28مئی کو ختم کر دی گئی تھی ۔ اسی طرح اب شارجہ میں بھی اس سہولت کو ختم کر دیاگیاہے ۔نئے منصوبے کے تحت دن کے اوقات میں شہریوں خاص طورپر خریداری کرنے والوں کے لیے اس سہولت کا فائد ہ پہنچے گا۔