کویت سٹی :ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس اہلکار گرفتار

پیر 7 نومبر 2016 09:06

کویت سٹی :ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس اہلکار گرفتار

کویت سٹی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار07نومبر 2016 ) : کویتی پولیس نے ایک پولیس اہلکار کی طرف سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ پولیس اہلکار نے ایک سگنل کو توڑ ا جس پر ٹریفک اہلکار نے اسے رکنے کا اشارہ کیا مگر اس نے رکنے کی بجائے اپنی گاڑی تیز رفتار ی کے ساتھ دوڑا لی ۔

(جاری ہے)

مگر پولیس اہلکاروں نے اس کی گاڑی کو ایک سڑک پر روک ہی لیا۔ذرائع کا کہناہے کہ پولیس اہلکار اپنی نجی گاڑی میں پولیس یونیفارم میں تھا۔ اس نے اپنا ڈرائیونگ لائسنس اپنے دوست کے پاس چھوڑ ا اور خود تیز رفتار ی کے ساتھ گاڑی چلانے لگا ۔ جس کے فوراََ بعد پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔