حضرت بہاؤالدین زکریا کے عرس کے موقع پر لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں عام تعطیل کا اعلان

ہفتہ 5 نومبر 2016 23:30

لاہور۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے حضرت بہاؤالدین زکریا کے عرس کے موقع پر لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

ملتان میں ہونے والے حضرت بہائوالدین زکریاکی عرس کی مناسبت سے لاہورہائیکورٹ نے چھٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیاہے٬رجسٹرارلاہورہائیکورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق حضرت بہائوالدین زکریاکی عرس مبارک کے موقع پر لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ میں عام تعطیل کا اعلان کیاگیاہے٬عام تعطیل کی وجہ سے لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ٬ سمیت سیشن اور سول کورٹس ملتان کام نہیں کریں گی۔