ہائیکورٹ نے سابق وائس چانسلر یو ای ٹی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے متعلق درخواست پر نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا

ہفتہ 5 نومبر 2016 23:30

لاہور۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) لاہورہائیکورٹ نے سابق وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور جنرل ریٹائرڈمحمد اکرم کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری روکنے سے متعلق درخواست پر نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عابدعزیزشیخ نے ڈاکٹرسہیل آفتاب قریشی کی درخواست پر کیس کی سماعت کی٬ دوران سماعت درخواست گزارنے عدالت کو آگاہ کیاکہ نامکمل سٹیچواور سنڈیکیٹ کی منظوری کے بغیرسابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجنیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی جارہی ہے٬ اعزازی ڈگری دینے کیلئے قوانین کی عدم موجودگی کی وجہ سے یو ای ٹی میں آج تک کسی کو بھی پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری نہیں دی گئی٬قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چانسلر کی جانب سے سابق وائس چانسلر محمد اکرم کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دی جارہی ہے٬عدالت سے استدعا ہے کہ سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے سے روکاجائے٬عدالت نے فریقین کے دلائل پر نوٹس جاری کرکے اٹھائیس نومبر کو جواب طلب کرلیا-