اسلام آباد ٬ ضلعی انتظامیہ کے سیکٹر ایف ایٹ اور ترنول کے علاقوں میں چھاپے ٬ کم مقدار میں پٹرول فروخت کرنے والے 7پمپس سیل کر دیئے

ہفتہ 5 نومبر 2016 23:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے سیکٹر ایف ایٹ اور ترنول کے علاقوں میں چھاپے مار کر کم مقدار میں پٹرول فروخت کرنے والے 7پمپس سیل کر دیئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیکٹر ایف ایٹ اور ترنول کے علاقوں میں چھاپے مار کر کم مقدار میں پٹرول فروخت کرنے والے 7پمپس سیل کر دیئے گئے ہیں ٬2پٹرول پمپس ایف ایٹ اور5 ترنول کے علاقے میں سیل کیے گئے۔(ار)