Live Updates

عمران خان کو بلاول سے ٹریننگ لینی چاہئے ‘یہ سب ڈاکو پرویز مشرف کے لے پالک بچے بنے رہے اور اب پانامہ پیپرز کا شور مچا رہے ہیں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو نیا احتساب ایکٹ بنانے کی دعوت دے دی

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی کی میڈ یا سے گفتگو

ہفتہ 5 نومبر 2016 23:24

عمران خان کو بلاول سے ٹریننگ لینی چاہئے ‘یہ سب ڈاکو پرویز مشرف کے لے ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ عمران خان کو بلاول سے ٹریننگ لینی چاہئے یہ سب ڈاکو پرویز مشرف کے لے پالک بچے بنے رہے اور اب پانامہ پیپرز کا شور مچا رہے ہیں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو نیا احتساب ایکٹ بنانے کی دعوت دے دی سیاست دانوں سے پارلیمنٹ میں متفقہ احتساب ایکٹ بنانے کی اپیل چھوٹے برخوردار بلاول اپنے گھر سے احتساب شروع کر کے پہلے سندھ میں کرپشن کے خلاف دھرنا دیں۔

(جاری ہے)

عدالتی فیصلہ آنے پر شریف برادران پر الزام لگانے والوں کو ملک بدر ہونا پڑے گا تفصیلا ت کے مطابق فیصل آباد میں فیسکو ہیڈکوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیرعلی کا کہنا تھا بلاول بھٹو پہلے اپنی پھوپھو سے لوٹی گئی رقم واپس دلائیں سپریم کورٹ نے بھی انہیں ڈائن سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈائن بھی چند گھر چھوڑ دیتی ہے سندھ میںترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں گورنر راج نافذ نہیں کیا جائے گا تھوڑا انتظار کریں ڈان لیکس کے ذمہ داربھی سامنے آ جائیں گیاور دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا پانامہ لیکس کیس سپریم کورٹ میں ہونے کے باوجود پیسے لینے والے پنڈتوں سے تجزیے کروائے جاتے ہیں جو روزانہ حکومت کو گراتے ہیں عابد شیرعلی کا کہنا تھا عمران خان اور پرویز خٹک کے جتھے نے فوج کو بھی نہیں بخشا پرویز خٹک نے گھٹیا زبان استعمال کی اور سلطان راہی کے اسٹائل میں وفاق پر حملہ اور ہونے کی کوشش کی شیخ رشید نے جس ایمانداری سے کرپشن کی ملکی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے اسمبلی میں قرارداد پیش کروں گا جب ڈی این اے ٹیسٹ کا رزلٹ آئے گا تو عمران کے خون سے دس قسم کی منشیات برآمد ہوں گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات