Live Updates

ڈسٹرکٹ سیشن جج اسلام آبادنے عمران خان کیخلاف افتخار محمد چوہدری کی جانب سے دائر 20 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 26 نومبر تک ملتوی کر دی

ہفتہ 5 نومبر 2016 23:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ سیشن جج اسلام آباد کامران بشارت مفتی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے دائر 20 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 26 نومبر تک ملتوی کر دی ۔ہفتہ کو اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ڈسٹرکٹ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے عمران خان کیخلاف20 ارب روپے کے ہرجانہ کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے وکیل نے عدالت میں پیش ہو کر استدعا کی کہ عمران خان کے وکیل نے 500 روپے جرمانہ عائد ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں جرمانہ کو چیلنج کر رکھا ہے اس کا فیصلہ آنے کے بعد عدالت کیس کی مزید سماعت کر سکتی ہے۔فاضل جج نے ہرجانہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 26 نومبر تک ملتوی کر دی ہے٬واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کیخلاف الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کرنے پر ہرجانہ کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات