بلاول بھٹو جتنی جلدی شادی کر سکتے ہیں کرلیں لیکن سوچ سمجھ کے فیصلہ کریں٬ شادی عمرانی معاہدہ ہے٬بلاول بھٹو نکاح مولانا فضل الر حمان سے پڑھوائیں٬سینیٹر حافظ حمداللہ کا چیئرمین پیپلز پارٹی کو مشورہ

ہفتہ 5 نومبر 2016 23:24

بلاول بھٹو جتنی جلدی شادی کر سکتے ہیں کرلیں لیکن سوچ سمجھ کے فیصلہ کریں٬ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما ء سینیٹر حافظ حمداللہ نے بلاول بھٹو زرداری کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو جتنی جلدی شادی کر سکتے ہیں کرلیں لیکن سوچ سمجھ کے فیصلہ کریں کیونکہ شادی عمرانی معاہدہ ہے٬بلاول بھٹو نکاح مولانا فضل الر حمان سے پڑھوائیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ یہاں میڈیا سے گفتگو میں جے یو آئی ف کے سینیٹرحافظ حمداللہ نے بلاول بھٹو کوشادی کیلئے مشورے دے ڈالے انہوں نے کہا کہ بلاول 4چیزوں کوسا منے رکھ کر شادی کریں٬نسب٬مال٬خوبصورتی اوردین داری سامنے رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو جتنی جلدی شادی کر سکتے ہیں کرلیں لیکن سوچ سمجھ کے فیصلہ کریں کیونکہ شادی عمرانی معاہدہ ہے٬بلاول بھٹو نکاح مولانا فضل الر حمان سے پڑھوائیں۔(ار)