اگر حکومت نے ڈان لیکس کا معاملہ حل نہ کیا تو فوج آرمی ایکٹ کے تحت گرفتاریاں کر سکتی ہے ٬ میزائل کی طرح نواز شریف کی سیاست کا پیچھا کروں گا ٬لگتاہے نواز شریف پاناما کیس میں نا اہل ہوجائیں گے٬سپریم کورٹ کا فیصلہ پوری قوم کے لئے قابل قبول ہوگا٬پچھلے دھرنے میں قصائی بھاگ گیا اس بار بکرا بھاگ گیا ٬دسمبر میں حکومت جانے کی پیشگوئی درست نہ ہوئی توآئندہ پیشگوئی نہیں کروں گا ٬عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا نجی ٹی وی کو انٹرو یو

ہفتہ 5 نومبر 2016 23:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے ڈان لیکس کا معاملہ حل نہ کیا تو فوج آرمی ایکٹ کے تحت گرفتاریاں کر سکتی ہے ٬ میزائل کی طرح نواز شریف کی سیاست کا پیچھا کروں گا ٬لگتاہے نواز شریف پاناما کیس میں نا اہل ہوجائیں گے٬سپریم کورٹ کا فیصلہ پوری قوم کے لئے قابل قبول ہوگا٬پچھلے دھرنے میں قصائی بھاگ گیا اس بار بکرا بھاگ گیا ٬دسمبر میں حکومت جانے کی پیشگوئی درست نہ ہوئی توآئندہ پیشگوئی نہیں کروں گا ۔

وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی کو انٹرو یو دے رہے تھے۔ شیخ رشید نے کہا کہ سیاست مفاد کا سب سے بڑا رشتہ ہے٬طاہر القادری کے خلاف پروپیگنڈا کیاجاتاہے ٬عمران خان سے کہاجن کے گھر بیٹیاں ہیں انھوں نے رشتے والی بات کابرامنایا ٬طاہر القادری اور عمران خان میں کوئی اختلاف نہیں ٬ذہن میں تھا طاہر القادری کو لندن سے لے آؤں گا ۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے مجھ سے کہا ریلی لے کر بنی گالہ آئیں ٬بنی گالہ جاتے ہوئے راستے میں پتاچلامعاملہ ختم ہوگیا ۔

انہوں نے کہا کہ دسمبر میں حکومت جانے کی پیشگوئی درست نہ ہوئی توآئندہ پیشگوئی نہیں کروں گا ٬پیشگوئی پوری نہ ہوئی تو اسی تنخواہ پر کام کروں گا ٬اس دسمبر میں نواز شریف کی حکومت نا اہل قرار دی جائے گی ٬سراج الحق نے لائٹ موڈ کا کیس کیا اصل کیس میرااورعمران کا ہے٬میزائل کی طرح نواز شریف کی سیاست کا پیچھا کروں گا ٬لگتاہے نواز شریف پاناما کیس میں نا اہل ہوجائیں گے٬سپریم کورٹ کا فیصلہ پوری قوم کے لئے قابل قبول ہوگا٬پچھلے دھرنے میں قصائی بھاگ گیا اس بار بکرا بھاگ گیا۔شیخ رشید نے کہا کہ اگر حکومت نے ڈان لیکس کا معاملہ حل نہ کیا تو فوج آرمی ایکٹ کے تحت گرفتاریاں کر سکتی ہے ۔(ار)