متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ کا 25دسمبر سے فیصلہ کن تحریک کے آغاز کا اعلان
تاریخ کا سب سے بڑا دھرنا کراچی میں دیکر دکھائیں گے ٬ ہمارے دھرنے میں یوٹرن نہیں ہوگا٬ پریڈ گرائونڈ والوں کو فارغ کرنے والے اورنگی والے ہی کافی ہیں ٬ سندھ کے خزانے میں بڑے بڑے سوراخ ہیں ٬ وائٹ پیپر لائیں گے ٬ سندھ حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کریں گے ٬ فاروق ستار کا شعبہ خواتین کے جنرل ورکرز کنونشن سے خطاب
ہفتہ 5 نومبر 2016 23:23
(جاری ہے)
مرکزی اسٹیج انتہائی خوبصورت انداز میں بنایا گای تھا جس کے دنوں جانب پھولوں کے گلدان لگائے گئے تھے جبکہ مرکزی اسٹیج پر انتہائی خوبصورت اسکرین آویزہ تھا جس پر ’’جنرل ورکرز اجلاس برائے خواتین (اورنگی ٹائون) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)‘‘ جلی حروف میں تحریر تھا۔
ایم کیو ایم (پاکستان) کے کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار کی آمد پر جلسہ کے شرکاء نے کھڑے ہوکر پرجوش نعرے لگا کر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ جلسہ میں متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار٬ اراکین رابطہ کمیٹی٬ ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج و اراکین٬ ایم کیو ایم کی مختلف ٹاؤنز و یوسیز کے ذمہ داران و کارکنان٬ بلدیاتی نمائندگان یوسی چیئرمین٬ وائس چیئرمین٬ کونسلرز٬ حق پرست اراکین اسمبلی سمیت بڑی تعداد میں حق پرست خواتین نے شریک تھیں۔ مرکزی اسٹیج کی دائیں جانب صحافیوں کیلئے خصوصی پریس گیلری بنائی گئی تھی جہاں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ اسٹیج کے بائیں جانب سوشل میڈٖیا کیمپ لگایا گیا تھا۔ جلسہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جبکہ جلسہ کے شرکاء سے ایم کیو ایم (پاکستان) کے کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار٬ رکن رابطہ کمیٹی و قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن٬ رکن رابطہ کمیٹی و حق پرست رکن قومی اسمبلی ہیرسوہو٬ ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کی رکن افشاں عمران٬ رکن قومی اسمبلی محبوب عالم٬ رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد اور ٹاؤن آرگنائزر عبدالحق نے خطاب کیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ 22اگست کی شام کو کچھ لوگوں کے منہ میں پانی آیا تھا ٬ انہوں نے سوچا کہ شاید ایم کیو ایم کی کشتی رک گئی لیکن جب تک مائیں بہنیں ساتھ ہیں کشتی نہیں رک سکتی ۔انہوں نے کہا کہ آصف حسنین ودیگر جلد واپس آئیں گے ٬ بہت جلد ایک جلسہ عام کرنے جا رہے ہیں ٬ پریڈ گرائونڈ والوں کو فارغ کرنے کے لئے اورنگی والے ہی کافی ہیں ٬ کراچی کو اس کی عظمت لوٹائیں گے اور روشنیوں کا شہر بنائیں گے ۔ فاروق ستار نے کہا کہ اورنگی میں یونیورسٹی اور میڈیکل کالج بننا چاہیے ٬ شہر میں پانی کے منصوبے مکمل کریں گے ٬ پبلک ٹرانسپورٹ اور ریلوے سرکلر کا نظام لائیں گے ۔ کراچی میں صرف بسیں کافی نہیں ٹرینوں کا نظام بھی چاہیے ٬ایم کیو ایم ایک تھی اور رہے گی ٬ اگلے الیکشن میں خواتین کو براہ راست ٹکٹ دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اپنی سیاسی اور جمہوری جدوجہد کے لئے حقوق حاصل کریں گے ٬25دسمبر کو جلسہ فیصلہ کن تحریک کا آغاز ہو گا٬ میئر کراچی کو جلد جیل کی سلاخوں سے باہر لائیں گے ٬ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا دھرنا کراچی میں دیکر دکھائیں گے ٬ ہمارے دھرنے میں یوٹرن نہیں ہوگا٬ 100دن کا پروگرام کر رہے ہیں ۔ فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کی صفائی کے لئے 10ارب روپے اونٹ کے منہ میں زیرہ ہے ٬ سندھ کے خزانے میں بڑے بڑے سوراخ ہیں ٬ وائٹ پیپر لائیں گے جو سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں بھی جمع کرایا جائے گا۔ سندھ حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کریں گے ۔ (ار)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.