پانامہ پیپرز کی شفاف تحقیقات کے لے اپوزیشن کو کسی مخصوص شخص کے لیے ٹی او آرز نہیں بنانے چاہئیں‘ شاہد خاقان عباسی

ہفتہ 5 نومبر 2016 23:23

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز کی شفاف تحقیقات کے لے اپوزیشن کو کسی مخصوص شخص کے لیے ٹی او آرز نہیں بنانے چاہئیں٬ ہفتے کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی او آرز ایسے ہونے چاہییں جن میں ان تمام لوگوں کا احتساب ہوجن کے نام پانامہ پیپرز میں موجود ہیں٬ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد نوا زشریف نے خود کو رضا کارانہ طور پر احتساب کے لیے پیش کیا ہے حالانکہ ان کا نام تو پانامہ پیپرز میں کہیں بھی موجود نہیں ہے٬ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ٹی او آرز کا معاملہ پارلیمنٹ کے ذریعے حل کرنے کی سنجیدہ اور مخلصانہ کوششیں کیں لیکن اتفاق رائے نہ ہوسکا کیونکہ اپوزیشن پوائنٹ اسکورنگ کے لیے اس مسئلے پر سیاست کر تی رہی٬ ایک سوال کے جواب میںشاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اپنے اثاثوں کی تفصیلات متعدد بار الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرا چکے ہیں۔