ملک گریجویٹ لیگ کے زیر اہتمام تعلیم کے فروغ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

ہفتہ 5 نومبر 2016 22:30

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) ملک گریجویٹ لیگ کے زیر اہتمام تعلیم کے فروغ کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی۔ جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف صنعتکار سیاستدان ملک امام الدین شوقین نے کہا کہ سکھر میں جلد کمیونیٹی سینٹر قائم کیا جائیگا٬ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم دلانے کیلئے کردار ادا کریں کیونکہ تعلیم کے زریعہ ہی ترقی ممکن ہے ٬تقریب میں دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تعلیمی میدان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے 200 طلبہ و طالبات کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :