تھل جیپ ریلی کے غیرحتمی نتائج کااعلان کردیا٬صاحبزادہ سلطان تھل جیپ ریلی کے فاتح قرارپائے٬ نادرمگسی اوررونی پٹیل مقابلے سے باہر

ہفتہ 5 نومبر 2016 22:11

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء)محکمہ سیاحت کے زیراہتمام تھل جیپ ریلی کے غیرحتمی نتائج کااعلان کردیا گیا جس کے مطابق صاحبزادہ سلطان تھل جیپ ریلی کے فاتح قرارپائے۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ سلطان نی191کلومیٹرکاٹریک2گھنٹی26منٹ میں طے کیا۔اے کیٹیگری میں دوسری پوزیشن اسد کھوڑو نے حاصل کی۔اسد کھوڑو نے فاصلہ 2 گھنٹی40 منٹ میں طے کیا۔چولستان ریلی کے چیمپئنزنادرمگسی اوررونی پٹیل کی گاڑیاں راستے میں ہی خراب ہوگئے۔گاڑیاں خراب ہونے کے باعث نادرمگسی اوررونی پٹیل مقابلے سے باہرہوگئے۔