خانیوال ‘کوٹ بیربل میں صفائی کے ناقص انتظامات ‘سیورج کا پانی گھروں میں داخل‘مکین سراپا احتجاج

ہفتہ 5 نومبر 2016 22:11

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) کوٹ بیربل میں سیورج کا پانی گھروں میں داخل صفائی کا نظام نہ ہونے کے برابر انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خانیوال پاسکو گودام کا ملحقہ گلی میں سیورج کا نظام درہم برہم رہی سہی کسر خاکروب نے پوری کر دی کوٹ بیربل میں سیورج کا نظام تو پہلے ہی درہم برہم ہے جس کی وجہ سے نا لیاں لبولباب سیورج کا پانی کھڑارہنے سے رہائشیوں کے قیمتی املاک کو شدید نقصان جس کی وجہ سے درجنوں مکانات کی دیواروں میں دڑایں پڑنے سے شہریوں میںشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیپاسکو گودام کے رہائشی ٬حاجی اکرم محمد اجمل ٬محمد منیر ٬محمد اسلم اور معظم وغیرہ کا کہنا تھا کہ ٹی ایم اے خانیوال میں درخواست دی گئی لیکن کسی کے سر پر جوں بھی نہ رینگی متعلقہ حکام سے اگر کام نہیں ہوتا تو علی اعلان آڈر جاری کیا جائے تاکہ خانیوال کے شہری اپنی مدد آپ کے تحت انتطامات کو سنبھالیں اور صفائی کا م کے لئے جو کروڑوں کی مشینری اور عملہ تعنیات کیا گیا ہے ان پرغریب عوام کے ٹیکس کے پیسے ضائع نہ کئے جائیںعوام اپنے شہر کا خود خیال رکھ سکتے ہیں اور صٓف ستھرا بھی رکھ سکتے ہیں شہریوں نے ڈی سی او خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام اور عملہ سے کام کروایا جائے نہ کہ ان کو فارغ رہنے کی تنخواہ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :