پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

ہفتہ 5 نومبر 2016 22:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) پنجاب یونیورسٹی نے رقیہ خالد دختر محمد خالد کوبائیولوجیکل سائنسز کے مضمون میں ان کے’’مائیکو بیکٹیریم ٹیوبر کلوسس کی انیجٹنHSPXاور PE/PPEکی جینیاتی پیداوار اور مدافعاتیاتی خصوصیات‘‘ کے موضوع پر٬ محمد عارف ولد نذیر احمد کولائبیری اینڈ انفارمیشن سائنس کے مضمون میں ان کے’’علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبہ کو ویب کے ذریعے فراہم کردہ خدمات کے استعمال پر اثر انداز ہونے والے عوامل ‘‘ کے موضوع پر٬عدیلہ نیرن دختر پرویز اختر کوہائی انرجی فزکس کے مضمون میں ان کے’’میگنیٹک نینومواد کی تیاری اور خصوصیات‘‘ کے موضوع پر٬سائرہ حنیف سرویا دختر محمد حنیف سرویا کولائبیری اینڈ انفارمیشن سائنس کے مضمون میں ان کے’’پاکستان کی جنریشن "Y"کے طلبا ئو طالبات کے مطالعاتی رویے اور لائبریریوں کا کردار‘‘ کے موضوع پراورفرزانہ فردوس دختر فردوس احمد کواردوکے مضمون میں ان کے’’بیسویں صدی کی اردو غزل (کلاسیکی رجحانات و میلانات کا احیا)‘‘ کے موضوع پر ٬پی یچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :