چکوال ‘ٹریفک حادثے میں 2 بہنیں جاں بحق ‘10افراد زخمی

ہفتہ 5 نومبر 2016 22:10

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) چکوال تلہ گنگ روڈ پر ہفتے کی صبح کو تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی الٹ جانے سے دو کم سن بہنیں موقع پر جاں بحق جبکہ دس شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بدقسمت ٹریکٹر ٹرالی پٹھان خانہ بدوشوں پر مشتمل تھی جو دھرابی سے تلہ گنگ جا رہی تھی کہ خطرناک موڑ پر بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں زردہ دختر موسیٰ خان اور طنور دختر موسیٰ خان موقع پر جاںبحق ہوگئیں جن کی عمریں دو سال اور چار سال تھیں۔

دیگر زخمیوں میں مرجان دختر موسیٰ خان٬ عمر خان ولد موسیٰ خان٬ عمران ولد زاہد خان٬ شہرینہ دختر ظاہر خان٬ زرقہ بی بی زوجہ سعود خان٬ رضوانہ دختر ظاہر خان٬ نازو بی بی زوجہ موسیٰ خان اور ظاہر خان ولد عید والا شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال پہنچایا گیا۔

متعلقہ عنوان :