ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن٬ جوہر ٹائون اور کنٹرولڈ ایریا میں 11عمارتیں مسمار

ہفتہ 5 نومبر 2016 22:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کر کے جوہر ٹائون اور کنٹرولڈ ایریاہڈیارہ ڈرین کے علاقے میں 11غیر قانونی عمارتیں مسمار کر دیں ۔

(جاری ہے)

مسمار شدہ عمارتیں جوہر ٹان میں پلاٹ نمبر157بلاک ایم 12بلاک این491بلاک آر ٹو10اور 24بلاک ایف ون اور پلاٹ نمبر2930بلاک بی ٹوپر تعمیر کی گئی تھیں۔ ہڈیارہ ڈرین کے علاقے میں غیر قانونی تعمیر شدہ دکانوں کے شٹر گیٹ اور چھتوں کی سلیبیں مسمار کی گئیں۔ اس کے علاوہ غیر قانونی طور پرتعمیر کی جانے والی چار انڈسٹریل بلڈنگز بھی مسمار کر دی گئیں۔