میاں چنوں‘سموگ کے باعث موٹر سائیکل سوار نہر میں گر کر جاں بحق

ہفتہ 5 نومبر 2016 22:10

میاں چنوں‘سموگ کے باعث موٹر سائیکل سوار نہر میں گر کر جاں بحق

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) دھند کے باعث موٹر سائیکل سوار نہر میں گر گیا٬ریسکیو1122نے دو گھنٹے بعد نعش کو نکال لیا٬تفصیلا ت کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گائوں46پندرہ ایل کا رہائشی غلام دستگیر ولد غلام نبی عمر 22سال اپنے والد کو بس اسٹینڈ پر چھوڑ کر واپس آرہا تھا کہ شدید دھند کے باعث موٹر سائیکل کھڈے میں گرنے سے نوجوان نہر15ایل میںجاگر٬دھند کی شدت کم ہونے پر شہریوں نے نہر کنارے موٹر سائیکل کو دیکھا تو پولیس کو اطلاع دی ٬بعدازاں ریسکیو1122نے دو گھنٹے تک نوجوان کی لاش کو نہر میں تلاش کیا بعدازاں نہر سے نعش نکال کر ورثاء کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :