میاں چنوں‘پولیس کی کارروائی2ڈاکو گرفتار‘مال مسروقہ برآمد

ہفتہ 5 نومبر 2016 22:10

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) تھانہ سٹی پولیس نے شہر بھر میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے 2 ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا ٬3پسٹل٬ایک موٹر سائیکل ٬تین موبائل اور76ہزا ر کی نقدی برآمد٬تفصیلات کے مطابق میاں چنوں تھانہ سٹی پولیس نے شہر بھر میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈکیت گینگ کے 2ارکان اقبال ولدمختار احمد قوم جٹ سکنہ 56/15Lاور حمزہ آرائیں ولد عبدالغفار سکنہ 129پندرہ ایل میاں چنوں کو گرفتار کیا تو ملزمان نے دوران تفتیش شہر بھر میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ٬ایس ایچ اوتھانہ سٹی نذر عباس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے ایک موٹر سائیکل٬ 3 قیمتی موبائل فون٬76ہزار روپے کی نقدی اور زیر استعمال تین پسٹل برآمد ہوئے ہیں٬گرفتار ملزمان شہریوں کیلئے خطرے کی علامت بنے ہوئے تھے٬پولیس کی نفری نے دن رات محنت کرکے ملزمان کو گرفتار کیا ہے٬گرفتار ملزمان کو جوڈیشل کردیا گیا