نواز شریف پانامہ لیکس معاملے پر سرخرو ہوکر نکلیں گے‘ویسے بھی وزیر اعظم نواز شریف کا پانامہ لیکس میں نام ہی نہیں آیا مخالفین در اصل ملک کی ترقی نہیں دیکھ سکتے مخالف سیاسی قوتیں نواز شریف کے ملکی ترقی کیلئے اٹھے قدم روکنا چاہتی ہیں

مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی شبینہ زکریا بٹ کی بات چیت

ہفتہ 5 نومبر 2016 22:07

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی شبینہ زکریا بٹ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف پانامہ لیکس معاملے پر سرخرو ہوکر نکلیں گے ٬ویسے بھی وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا پانامہ لیکس میں نام ہی نہیں آیا مخالفین در اصل ملک کی ترقی نہیں دیکھ سکتے مخالف سیاسی قوتیں نواز شریف کے ملکی ترقی کیلئے اٹھے قدم روکنا چاہتی ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اگر مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جاری تمام ترقیاتی ایجنڈے کو مکمل کرلیا تو 2018کے الیکشن میں بھی شیر ہی جیتے گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا سہارا لیکر مخالف سیاسی قوتیں اپنی سیاست چمکا رہی ہیں جبکہ ہماری قیادت ملک و قوم کا درد رکھتی ہے ملک و قوم کی ایک ایک پائی کو امانت سمجھتی ہے ٬نواز شریف اور شہباز شریف ہمیشہ احتساب کیلئے تیار ہیں ٬مسلم لیگ (ن) کی قیادت ایماندار اور محب وطن ہے ٬سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے گا مسلم لیگ (ن) قبول کرے گی ٬پانامہ لیکس کو مخالفین نے اپنی سیاسی دوکانداری چلانے کا ذریعہ بنایا ہوا ہے لیکن عوام کا نواز شریف پر اعتماد غیر متزلزل ہے ۔