مکہ مکرمہ پر میزائل حملے کی کوشش عالم اسلام کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں پر حملے کی کوشش ہے حکومت پاکستان فوری طور پر اعلیٰ سطحی وفد سعودی عرب روانہ کرے جو حرمین الشریفین کی سلامتی دفاع اور استحکام کیلئے سعودی حکومت کیساتھ ہرممکن عملی تعاون کا اعلان کرے مکہ مکرمہ پر حملہ کرنے کی کوشش کرنیوالے ملت اسلامیہ کی وحدت بقاء اور سلامتی کے دشمن ہیں

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 5 نومبر 2016 22:04

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) مکہ مکرمہ پر میزائل حملے کی کوشش عالم اسلام کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں پر حملے کی کوشش ہے حکومت پاکستان فوری طور پر اعلیٰ سطحی وفد سعودی عرب روانہ کرے جو حرمین الشریفین کی سلامتی دفاع اور استحکام کیلئے سعودی حکومت کیساتھ ہرممکن عملی تعاون کا اعلان کرے مکہ مکرمہ پر حملہ کرنے کی کوشش کرنیوالے ملت اسلامیہ کی وحدت بقاء اور سلامتی کے دشمن ہیں ان خیالات کااظہار پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوںنے کہاکہ ارض حرمین الشریفین کے دفاع سلامتی کیلئے پوری امت مسلمہ متحد ہے مکہ مکرمہ اور مدینہ منور پر حملوں کی کوششوں نے ثابت کردیا ہے کہ انتہا پسندوں اور دہشتگردوںکا ہدف مسلمانوں کے مقدسات ہیں حوثی دہشتگردوں داعش اور ان کے سرپرستوں کیخلاف امت مسلمہ کو مشترکہ حکمت عملی بنانی ہوگی پاکستانی قوم ارض حرمین الشریفین کی سلامتی اور دفاع کیلئے سعودی عرب کی حکومت کیساتھ ہے 11نومبر کو اسلام آباد میں دفاع ارض حرمین الشریفین کانفرنس ہوگی داعش اور حوثی دہشتگردوںاوران کے سرپرستوں کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ہے کوئی مسلمان مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پر حملہ کرنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا دہشتگرد حملوں اور تنظیموں کا ہدف مسلم ممالک اور مسلمانوں کے مقدسات ہیں