ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ بادساجد کیانی کا وفاقی دارا لحکومت کے تمام علاقوں میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون حکم

پولیس نے 34 سے زائد بھکاریوں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا 5مشتبہ افراد‘ 360مو ٹر سائیکل بد وں کا غذات تھا نوں میں بند

ہفتہ 5 نومبر 2016 22:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) 34بھکا ری گرفتار ٬125مشتبہ افراد٬ 360مو ٹر سائیکل بد وں کا غذات تھا نوں میں بند ۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ بادساجد کیانی کا وفاقی دارا لحکومت کے تمام علاقوں میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون حکم ٬ پولیس نے 34 سے زائد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا جبکہ سپیشل چیکنگ کے دوران 360موٹر سائیکلو ں کو بد وں کا غذات تھا نہ جا ت میں بند کیا گیا٬ دوران سر چ آ پر یشن 125 افراد کو حر است میں لے کر تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

تفصیلا ت کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے تمام زونز کے ایس پیز ٬ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی تمام مارکیٹوں ٬ اہم شاہراہوں اور چوکوں پر بھکاریوں٬جرائم پیشہ اور مشکوک افرادکے خلاف کر یک ڈائو ن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا یا جا ئے ٬ انہوں نے کہا کہ پیشہ ور بھکاری نہ صرف جرائم کی وجہ بن سکتے ہیں بلکہ یہ سیکیورٹی کے لئے بھی خطرہ ہیں٬ انہوں نے تما م افسران کو ہد ایا ت کی ہے کہ علاقوں میں پٹرولنگ کو موثر بنا یا جا ئے ٬داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید سخت کیا جائے ٬ مشکوک اور مشتبہ افراد کی کڑ ی نگرانی سخت کی جائے ٬ انہوں نے کہا کہ تمام مساجد ٬ امام بارگاہوں اور مارکیٹوں کی سیکیورٹی کو بھی سخت کیا جائے تاکہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

افسروں اور جوانوں کی طرف سے فرائض میں غفلت ناقابل قبول ہو گی۔ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز34 سے زائد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا جبکہ سپیشل چیکنگ کے دوران 360موٹر سائیکلو ں٬ 09گا ڑ یا ں کو بد وں کا غذات تھا نہ جا ت میں بند کیا گیا جن کے متعلق چھا ن بین کی جا رہی ٬ اس کا رروائی کے دوران پولیس نے دو اشتہا ری مجرمان کو بھی گرفتار کیا ہے۔ دوران سر چ آ پر یشن 125 فراد کو حر است میں لے کر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ایس ایس پی اسلام آباد نے تمام زونل پولیس افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پٹرولنگ اور چیکنگ کو موثر بنائیں اور چیکنگ اور کومنگ کے دوران مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ ان تمام اقدامات کا بنیادی مقصد انفرادی قوت کے ساتھ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا اور موجودہ حالات کے پیش نظر شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے ۔انہوں نے تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران اپنے اپنے علاقوں میں خود گشت کریں اور تمام ڈیوٹی کو خود چیک کریں اور ڈیوٹی پر مامور ملازمان کو موجود ہ حالات کے پیش نظر بریف کریں ۔