جرمن فارما سوٹیکل کمپنی مرک کے ملازمین کاپنشن ‘ گریجویٹی اور پروویڈنٹ فنڈ کی ادائیگی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

جرمن فارما سوٹیکل کمپنی مرک کی جانب سے اپنا کاروبار مقامی کمپنی کو فروخت کرنے سے 3 ہزار ملازمین کا مستقبل غیر محفوظ اور خطرے میں پڑ گیا ہے‘ حکومت ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے فوری اور سخت اقدامات اٹھائے جرمن فارما سوٹیکل کمپنی مرک کے احتجاجی ملازمین کا مظاہرہ سے خطاب ‘نعرے بازی کی

ہفتہ 5 نومبر 2016 22:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) پاکستان میں کام کرنے والی جرمن فارما سوٹیکل کمپنی مرک کے ملازمین نے پنشن ‘ گریجویٹی اور پروویڈنٹ فنڈ کی ادائیگی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ جرمن فارما سوٹیکل کمپنی مرک کی جانب سے اپنا کاروبار مقامی کمپنی کو فروخت کرنے سے 3 ہزار ملازمین کا مستقبل غیر محفوظ اور خطرے میں پڑ گیا ہے۔

حکومت ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے فوری اور سخت اقدامات اٹھائے۔ ہفتے کو نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرین میں جرمن فارما سوٹیکل کمپنی مرک کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی ۔ اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرک اسلام آباد کے ریجنل منیجر محمد جمیل نے کہا کہ جو بھی بین الاقوامی کمپنیاں یہاں سے جات ہیں وہ اپنے ملازمین کو 3 سال تک کی تنخواہیں ناور دیگر مراعات دے کر جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

مرک نے اپنا کاروبار مقامی کمپنی کو فروخت کر دیا ہے۔ اس وقت پاکستان میں مرک کے 3 ہزار فیکٹری اور فیلڈ ملازمین ہیںجن کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے۔ لوکل کمپنی کسی وقت بھی ملازمین کو نکال سکتی ہے۔ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ مرک کے ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائے۔ …(رانا+ع ا)

متعلقہ عنوان :