ڈی جی سپورٹس پنجاب کی نگرانی میں آپریشن٬ منظور کالونی تاج باغ میں سپورٹس گرائونڈ کی مزید9کنال اراضی واگزار کرالی

سپورٹس گرائونڈ کی اراضی پر لوگوں نے ناجائز قبضہ کر رکھاتھا٬ اراضی خالی نہ کرنے پر آپریشن کیا ٬ بھاری مشینری کی مدد سے تعمیرات گراد دی گئیں صوبہ بھر میں گرائونڈ پر ناجائز قابضین اراضی پر قبضہ ختم کردیں ورنہ آپریشن کرکے اراضی واگزار کرائینگے ٬قانونی کارروائی بھی کی جائیگی‘ذوالفقار احمد گھمن

ہفتہ 5 نومبر 2016 22:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کی نگرانی میںآپریشن کرکے منظور کالونی تاج باغ میں سپورٹس گرائونڈ کی اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرالی گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سپورٹس گرائونڈز کی اراضی پر ناجائز قابضین کیخلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے٬ ہفتہ کے روز ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کی نگرانی میں منظور کالونی تاج باغ میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرانے کیلئے آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ خرم نیازی اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ سپورٹس بورڈ پنجاب کی منظور کالونی تاج باغ میں 49کنال اراضی ہے جس پر سپورٹس گرائونڈ بنانے کا منصوبہ ہے مگر کچھ عرصہ سے ناجائز قابضین نے اراضی پر تعمیرات کرلی تھیں۔

(جاری ہے)

اراضی خالی نہ کرنے پر ہفتہ کے روز ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کی نگرانی میں منظور کالونی تاج باغ میں سپورٹس گرائونڈ کی اراضی کو ناجائز قابضین سے واگزار کرانے کیلئے آپریشن کیاگیا٬ بھاری مشینری کی مدد سے تعمیرات گرادی گئیں٬ سپورٹس بورڈ پنجاب 49کنال اراضی میں سے 20 کنال پہلے ہی واگزار کراچکا ہے ہفتہ کے روز مزید 9کنال اراضی ناجائزقابضین سے واگزار کرالی گئی٬ ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے صوبہ بھر میں گرائونڈ پر ناجائز قبضہ کرنیوالوں کو وارننگ دی ہے٬ اراضی پر غیر قانونی قبضہ ختم کردیں ورنہ آپریشن کرکے اراضی واگزار کرائیں گے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :