8ء میں عوام کی عدالت میں جائینگے تو سر خرو ہونگے ٬کارکنون کو ہر سطح پر عزت دی جائیگی‘ حمزہ شہباز شریف

انتخابی مہم کے دوران عوام سے جو وعدے کئے انہیں عملی طور پر پورا کر کے دکھایا ہے ‘ دیرینہ کارکن ناجی بٹ کی رہائشگاہ پر گفتگو

ہفتہ 5 نومبر 2016 22:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور انشا اللہ وہ وقت دور نہیں جب ملک سے اندھیروں کا خاتمہ ہوگا ٬جب 2018ء میں عوام کی عدالت میں جائیں گے تو سر خرو ہوں گے ٬کارکن ہمارا اثاثہ ہیں اور انہیں ہر سطح پر عزت دی جائے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصری شاہ میں (ن) لیگ کے دیرینہ کارکن ناجی بٹ کی عیادت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ کچھ لوگوں کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سفر ایک آنکھ نہیں بھاتا ایسے لوگوں کیلئے صرف ہدایت کی دعا ہی کی جا سکتی ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راستے پر گامزن ہو چکا ہے انشا اللہ اب دنیا کی کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے انتخابی مہم کے دوران عوام سے جو وعدے کئے انہیں عملی طور پر پورا کر کے دکھایا ہے اور انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب اس ملک سے اندھیروںں کا خاتمہ ہوگا ۔ حمزہ شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے عزم اور ولوے کو سراہتے ہوئے کہا کہ کارکن ہمارا اثاثہ اور ماتھے کا جھومر ہیں انہیں ہر سطح پر عزت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں سے کہا کہ وہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنی تجاویز سے آگاہ کریں انشا اللہ ان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :