ْ عافیہ کی وطن واپسی کی جدوجہد اللہ کی نصرت اور قوم کی حمایت سے جاری رہے گی٬ عافیہ موومنٹ

ہفتہ 5 نومبر 2016 21:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء)قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کیلئے عالمی سطح پرامن جدوجہد کا سلسلہ جاری ہے۔ڈاکٹر عافیہ کی ناانصافی پر مبنی 86 سالہ سزا کے حوالے سے کراچی پریس کلب پر 86 روزہ ’’ڈاکٹر عافیہ رہائی علامتی بھوک ہڑتال کیمپ‘‘ کے 49 دن مکمل ہو گئے۔ علامتی بھوک ہڑتال کیمپ پر مختلف سیاسی و سماجی ورکرز ٬ انسانی حقوق ورکرز ٬ طلبہ ٬ مزدور اور دیگر باشعور طبقات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

2003 میںڈاکٹر عافیہ صدیقی اپنے تین کمسن بچوں سمیت کراچی سے اغواء کے بعد پانچ سال کے طویل عرصہ تک لاپتہ رہ چکی ہیں۔ 2008 میں بگرام٬ افغانستان کے خفیہ امریکی عقوبت خانے سے بازیابی کے بعد سے عافیہ موومنٹ کا مسلسل پرامن اور قانونی جدوجہد کا سلسلہ جاری ہے جس میں ڈاکٹر عافیہ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے دانشور٬ماہرین قانون٬اساتذہ٬ ڈاکٹرز٬ سیاسی و سماجی ورکرز ٬ انسانی حقوق ورکرز ٬ طلبہ ٬ مزدور ٬ کسان اور دیگر باشعور طبقات کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

سابق امریکی اٹارنی جنرل رمزی کلارک نے ڈاکٹر عافیہ سے اظہاریکجہتی کیلئے اپنے دورہ پاکستان کے دوران امریکی عدالتی کاروائی اور 86 سالہ سزا کو غیرقانونی قرار دیا تھا اور واضح طور پر کہا تھا کہ پاکستانی حکومت اگر چاہے تو عافیہ دو دن میں پاکستان آسکتی ہے۔ ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کیلئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے سندھ اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئینی پٹیشن بھی دائر کی ہوئی ہیں۔

عافیہ موومنٹ نے ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر باراک اوبامہ کے پارڈن اٹارنی ٬ محکمہ انصاف کے دفتر میں تبادلہ پٹیشن بھی دائر کی ہوئی ہے جس کے حق میں پاکستان اور دنیا بھر سے ہزاروں خطوط ارسال کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر عافیہ کی 13 سالہ امریکی قید کا سب سے تاریک پہلو یہ ہے کہ غیرملکی تجزیہ نگار کہہ رہے ہیں کہ اب عافیہ امریکہ کیلئے کوئی قیمتی اثاثہ نہیں رہی اور اس کی واپسی میں رکاوٹ امریکہ نہیں پاکستان کے اندر سے ہے۔

بے گناہی کی بنیاد پرجاری ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کی جدوجہد اللہ کی نصرت اور قوم کی حمایت سے جاری رہے گی۔علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں عافیہ موومنٹ کی رضاکاروں عذرا امجد٬ساجدہ پروین٬ کلثوم نواز٬ بسمہ ہارون٬ ارم حنیف٬ مہرالنساء ٬ نوراسلم٬ نجمہ ابراہیم٬ فوزیہ ابراہیم٬ امیر بی بی٬ تسلیم غلام رسول٬ عابدہ پروین٬عدنان بھٹی٬ امام حسین ہمدم و دیگرنے ڈاکٹر عافیہ کی جلد وطن واپسی کیلئے تلاوت کلام پاک٬ ذکرواذکار اور دعا?ں کا سلسلہ جاری رکھا۔