ہیلپنگ ہینڈز ٹرسٹ گزشتہ کئی سالوں سے سماجی خدمات میں مصروف عمل ہے اور ہمارا مقصد پاکستان کے نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرنا ہے ٬اس سلسلے میں ایک کڑی فیوچر ڈویلپمنٹ پروگرام بھی شروع کیا جارہا ہے

ہیلپنگ ہینڈز ٹرسٹ کے چیئرمین محمد عارف کی پریس کانفرنس

ہفتہ 5 نومبر 2016 21:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) ھیلپنگ ھینڈز ٹرسٹ کے چئیرمین محمد عارف نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ گزشتہ کئی سالوں سے سماجی خدمات میں مصروف عمل ہے اور ہمارا مقصد پاکستان کے نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرنا ہے ٬اس سلسلے میں ایک کڑی فیوچر ڈیولمپنٹ پروگرام بھی شروع کیا جارہا ہے٬وہ ہفتے کو پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے٬اس موقع ٹرسٹ کے جنرل سیکریٹری شہریار احمد نے بھی خطاب کیا٬جنرل سیکریٹری شہریار احمد نے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فیوچر ڈیولمپنٹ پروگرام کے تحت مقابلہ چیلنج ٹو ایوری ون ماسٹر آئیکل پاکستان لبریکینٹ کے تعاون سے کیا جارہا ہے جس کا مقصد ہر علاقے سے بچوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے٬لہذا کراچی کے چھ ڈسٹرکٹ میں اسکولوں کے مابین تقریر ٬کویز ودیگر کے مقابلے کروائے جارہے ہیں٬جس کے پہلے فیز میں آڈیشن کئے جاچکے ہیں٬جبکہ منتخب طلبہ وطالبات کے مابین ہر ڈسٹرکٹ میں 7 نومبر تا ہر پیر اور جمعرات مقابلہ کئے جائیں گے٬بعد ازاں ان میں جیتنے والے طلبہ وطالبات کے درمیان 3 دسمبر بروز ہفتہ بحریہ آڈیتوریم میں صبح11 بجے سہ پہر 3 بجے تک مقابلہ کیا جائے گا٬اس میگا مقابلے میں کل16 طلبہ وطالبات کے مابین مقابلہ ہوگا اور ہر کٹیگری کا ایک فاتح ہوگا جسے نقد انعام ٬ٹرافی اور اسکول کو شیلڈ سے نوازا جائے گا٬بریں ازا تمام شرکت کرنے والے اسکولوں اور طلبہ وطالبات میں بھی سرٹیفکٹ تقسیم کئیے جائیںگے ٬شہریا احمد نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد معاشرے میں بہتری لانا اور ایسے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے جو ان مواقعوں سے محروم ہیں ٬مقصد کی تکمیل میں ہم پیل پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن سندھ کی شمولیت کے شکر گزار ہیں۔

متعلقہ عنوان :