ضلع خانیوال کے سرکاری افسران منشیات کے مکمل خاتمہ کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں وقف کر دیں ۔فریحہ تحسین

ہفتہ 5 نومبر 2016 21:02

․خانیوال۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر میڈم فریحہ تحسین نے کہا ہے کہ ضلع خانیوال کے سرکاری افسران منشیات کے مکمل خاتمہ کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں وقف کر دیں اور انسداد منشیات بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے ہر سطح پر بھر پور جدو جہد کی جائے یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ نارکو ٹکس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی جو ان کی صدارت میں ہوا جس میں سیکرٹری/ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سرفراز طارق بھٹی ٬ ای ڈی او تعلیم اعزاز احمد ٬ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر فضل کریم ٬ڈی او سپورٹس شفیق خان خٹک ٬ ڈی او سوشل ویلفیئر تصور حسین ٬این جی اوز کے نمائندوں محمد کاشف اعوان ٬ محمد افضل ہمدانی ٬ محکمہ پولیس سمیت انسپکٹر ایکسائز محمد اقبال ڈوگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی فریحہ تحسین نے ای ڈی او تعلیم کو ہدایت کی کہ سکولوںمیں صبح کے وقت دوران اسمبلی طلباء کو منشیات کے نقصانات کے بارے آگاہی فراہم کریں٬ای ڈی او ہیلتھ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال میں مریضوں کیلئے علیحدہ سے بیڈز کا انتظام کروائیں اور ہسپتال کے سٹاف کیلئے ریفریشر کورسز کروائیں ۔ ڈی او سپورٹس کو ہدایت کی کہ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سپورٹس اقدامات اٹھائیں۔

ڈی او سوشل ویلفیئر اس سلسلہ میں منشیات کے خاتمے کیلئے این جی اوز کے ساتھ مل کر منشیات کے نقصانات بارے آگاہی اور واکس کا اہتمام کروائیں ۔سپیشل برانچ خانیوال تعلیمی اداروں کے ارد گرد منشیات فروخت کرنے والو ں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جا سکے۔ جب کہ اجلاس میں منشیات کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے شرکاء اجلاس نے متعدد تجاویز پیش کیں جن کی روشنی میں موثرلائحہ عمل تیار کیا گیا ۔اس موقع پر ای ٹی او سرفراز طارق بھٹی نے ڈسٹرکٹ نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی کے اغراض و مقاصد بارے بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :