بہاول پور٬ملک کو پرامن٬ ترقی یافتہ اور مہذب بنانے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں

رکن قومی اسمبلی بیگم پروین مسعود بھٹی کا صادق ویمن یونیورسٹی میں وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم فیز IIکی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب

ہفتہ 5 نومبر 2016 20:56

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) ایم این اے و رکن قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات بیگم پروین مسعود بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق ملک کو پرامن٬ ترقی یافتہ اور مہذب بنانے کے لیے ہر سطح پر بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ بے روزگار نوجوانوں کو ہنر مند شہری بنانے کے لیے حکومت کی طرف سے کثیر تعداد میں تربیتی پروگرام شروع کیے گئے ہیں جن کے ذریعے نوجوانوں کو فعال شہری بنانا مقصود ہے ۔

اس سلسلے میں وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت نوجوانوں کو وظائف دیے جارہے ہیں۔ وہ گورنمنٹ صادق ویمن یونیورسٹی میں وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم فیز IIکے تحت لیپ ٹاپس کی تقریب تقسیم انعامات میں خطاب کررہی تھیں۔ اس موقع پر یونیورسٹی کی150 طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔

(جاری ہے)

تقریب میں ممبر قومی اسمبلی مسز صبیحہ نذیر ٬ یونیورسٹی اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

بیگم پروین مسعود بھٹی نے کہا کہ طلبہ کو جدید علوم سے روشناس کرانے کے لیے لیپ ٹاپ سکیم فعال کردار ادا کررہی ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر طلعت افزا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے طلبہ کو جدید علوم سے روشناس کرانے کے لیے جو انقلابی اقدام اٹھایا ہے اس کے لیے وہ ان کے مشکور ہیں۔ وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم فیز IIکے تحت گورنمنٹ صادق ویمن یونیورسٹی کے باٹنی ٬ کیمسٹری٬ انگلش ٬ ایجوکیشن اکنامکس٬ اسلامیات٬ فائن آرٹس ٬ مینجمنٹ سائنسز٬ سائیکالوجی اور شعبہ اردو کی طالبات میں میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :