بہاول پور٬ اسیر بچوں کیلئے جیل میں تعلیم و تربیت کے خصوصی اقدامات کیے ہیں٬

صوبائی وزیر رانا مشہود احمد

ہفتہ 5 نومبر 2016 20:56

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے اسیر بچوں کو جیل میں بہتر تعلیم و تربیت اور کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں تاکہ وہ رہا ہونے کے بعد معاشرہ کا مفید شہری بن سکیں۔ وہ بورسٹل انسٹی ٹیوٹ اینڈ جیونائل جیل بہاول پور کے معائنہ کے دوران اظہار خیال کررہے تھے۔

اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل محمد جاوید٬ اسسٹنٹ کمشنر صدر حسنین خالد سنپال٬ سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر را$ محمد ابوبکر اور جیل عملہ موجود تھا۔صوبائی وزیر نے جیل میں مختلف بیرکوں ٬ کچن٬ ڈائننگ ہال٬ ہسپتال٬ سکول لائبریری٬ ٹیبل ٹینس ہال٬ٹائلٹس٬ سپورٹس گرا$نڈ٬ انتظار گاہ اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا اور جیل میں صفائی کے بہتر انتظامات کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سکول میں زیر تعلیم اسیر بچوں سے نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالہ سے آگہی حاصل کی۔ انہوں نے جیل میں الیکٹریکل وائرنگ اور موٹر سائیکل مکینک کے تربیتی پروگرام کا بھی جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے جیل لائبریری دیکھی ۔ انہوں نے کہا کہ لائبریری کتب جلد فراہم کی جائیں گی تاکہ ان کی تعلیمی استعداد میں اضافہ ہوسکے۔انہوں نے جیل ہسپتال کے معائنہ کے دوران طبی سہولیات و ادویات کا سٹاک چیک کیا۔ صوبائی وزیر نے اسیر بچوں کی جانب سے پیش کیے جانے والے جمناسٹک مظاہرے پر مسرت و اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی بورسٹل جیل میں جمناسٹک سامان فراہم کیا جائے گا۔