بہاول پور٬لاہور ہائیکورٹ کے چار جج صاحبان کی تقریب حلف برداری

ہفتہ 5 نومبر 2016 20:56

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء)لاہور ہائیکورٹ کے چار کنفرم کیے گئے جج صاحبان کی تقریب حلف برداری لاہور ہائیکورٹ بہاول پور بنچ کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے مستقل کیے جانے والے جج صاحبان سے حلف لیا۔حلف اٹھانے والے جج صاحبان میںمسٹر جسٹس خالد محمود ملک٬ مسٹر جسٹس چوہدری مشتاق احمد٬ مسٹر جسٹس مسعود عابد نقوی٬ مسٹر جسٹس چوہدری محمد اقبال شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

تقریب حلف برداری میں لاہور ہائیکورٹ کے جج صاحبان مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار٬ مسٹر جسٹس سید محمد کاظم رضا شمسی٬ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی٬ مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد خان٬ مسٹر جسٹس علی باقر نجفی٬ مسٹر جسٹس عاطر محمود٬ مسٹر جسٹس شاہد حسن بلال٬ مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ ٬ مسٹر جسٹس خالد محمود ملک٬ مسٹر جسٹس چوہدری مشتاق احمد٬ مسٹر جسٹس مسعود عابد نقوی٬ مسٹر جسٹس شاہد کریم٬ مسٹر جسٹس مرزا وقاص ر$ف٬ مسٹر جسٹس چودہری محمد اقبال٬ مسٹر جسٹس شاہد مبین٬ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور ریحان بشیر سمیت وکلاء برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔