بہاول پو ر٬ جلد ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم متعارف کرادیاجائے گا٬ بلیغ الرحمن
وزیرمملکت برائے فیڈرل ایجوکیشن کا صادق پبلک ہائی سکول میں خطاب
ہفتہ 5 نومبر 2016 20:52
(جاری ہے)
اس کے علاوہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کوبھی پرائمری کی سطح سے نصاب میں شامل کیاجارہاہے۔انجینئر بلیغ الرحمن نے کہاکہ ملک سے دہشت گردی کاخاتمہ کردیاگیا ہے تاہم انتہاء پسندی کی سوچ کوختم کرنے کے لیے ہمیں اپنی نوجوان نسل کو قرآن پاک کی اصل روح اور تعلیمات سے متعارف کراناہوگا تاکہ دین کے نام پر کوئی ان کو ورغلا نہ سکے اورفساد یا فتنہ انگیزی کی طرف مائل نہ کرسکے۔
قرآن کاترجمہ نصاب کا حصہ بنانے کی وجہ سے یہی حکومتی سوچ ہے جوطالب علم سات سال تک قرآن کا ترجمہ پڑھے گا وہ یقیناً ایک بہتر مسلمان ہوگا۔وزیرمملکت نے کہاکہ تعلیم کابجٹ دوگنا کردیاگیا ہے ۔بجلی کی لوڈشیڈنگ سے طالب علموں کابھی بڑا نقصان ہورہاتھا۔حکومت نے 2013ء کے بعد سے بجلی بحران پر قابوپانے کے لیے انتھک محنت کی ہے جس کے نتیجے میں بجلی بحران میں کمی اورلوڈشیڈنگ دورانیہ کم ہوگیا ہے جبکہ 2018ء تک بجلی بحران ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گا۔انہوں نے طالب علموں پر زوردیا کہ وہ کتاب پڑھنے کی عادت کو اپنی زندگی کاحصہ بنالیں ۔ہمارے نبی آقائے دوجہان ﷺ کا فرمان کہ ’’ماں کی گود سے قبرتک علم حاصل کرو‘‘پر صحیح طریقے سے عمل کرنے کابھی یہی طریقہ ہے کہ ہم کتاب پڑھنے کو اپنا معمول بنالیں۔وزیرمملکت انجینئر بلیغ الرحمن نے طالب علموں کو کہاکہ اسلام کادہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے ہمیں ایک اچھا مسلمان اور اچھاپاکستانی بننے کے لیے رواداری کوفروغ دینا ہوگا اور انتہاء پسندی کی تمام صورتوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی تقریب میں وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہودنے بھی خطاب کیامتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.