ایک ماہ بیت گیا وزیر داخلہ کا سیکیورٹی لیکس کی تحقیقات کا وعدہ پورا نہ ہوا

تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر کا بیان

ہفتہ 5 نومبر 2016 20:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہاہے کہ ایک ماہ بیت گیا لیکن وزیر داخلہ چوہدری نثار کا سیکیورٹی لیکس کی تحقیقات کا وعدہ تاحال پورا نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ چوہدری نثار نے معلومات لیک کرنے والے عناصر کو منظر عام پر لانے کا وعدہ بھی کیا تھا اور چند ہی روز میں ذمہ داروں تک پہنچ جانے کا دعویٰ کیا تھا۔

چوہدری نثار نے مشکوک افراد کی نام نہاد فہرست کی تیاری کی بھی خبر دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس امید کے ساتھ کہ قوم اس سازش کو "فراموش یا درگزر" کردے گی حکومت ایک اور "مٹی پاؤ" مہم پر عمل پیرا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ وزیر داخلہ "مٹی پانی" کی بجائے حقائق بلا تاخیر قوم کے سامنے رکھیں۔