Live Updates

احتجاج کے دوران گرفتار کارکنوں کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ٬ ایسے سیل میں بند کیا گیا جہاں اوپن ٹوائلٹ تھا٬ گرفتار کارکنوں پر جیل میں بدترین تشدد کیا گیا٬ نوجوانوں پر تشدد میں وفاق اور پنجاب حکومت ملوث ہے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پولیس حراست میں رہنے والے 20کارکنوں سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 5 نومبر 2016 20:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ احتجاج کے دوران گرفتار کئے گئے کارکنوں کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا٬ نوجوانوں کو ایسے سیل میں بند کیا گیا جہاں اوپن ٹوائلٹ تھا٬ گرفتار کارکنوں پر جیل میں بدترین تشدد کیا گیا٬ نوجوانوں پر تشدد میں وفاق اور پنجاب حکومت ملوث ہے۔

وہ ہفتہ کو پولیس حراست میں رہنے والے 20کارکنوں سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے ان کارکنوں کو اسلام آباد احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ احتجاج کے دوران گرفتار کئے گئے کارکنوں کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا٬ نوجوانوں کو ایسے سیل میں بند کیا گیا جہاں اوپن ٹوائلٹ تھا٬ گرفتار کارکنوں پر جیل میں بدترین تشدد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے نوجوانوں کے موبائل فون اور رقم تک ہتھیا لی٬ نوجوانوں کو جلسہ ختم ہونے کے بعد رہا کیا گیا ٬ نوجوانوں پر تشدد میں وفاق اور پنجاب حکومت ملوث ہے۔ (ار)

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات