او ای سی ڈی کنونشن پر دستخط سے ٹیکس معاملات اور گورننس میں شفافیت آئے گی ٬ وزارتیں اوای ڈی سی کے بین الاقوامی بزنس ٹرانزیکشن کے حوالے سے کنونشن اور برطانوی حکومت کے اوپن گورنمنٹ پارٹنر شپ اقدام کے حوالے سے مشاورت کر کے سفارشات پیش کریں ٬ بین الاقوامی کنونشنز پر دستخط کرنے سے مالیاتی جرائم میں ملوث عناصر کو کچلنے میں مدد ملے گی

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ 5 نومبر 2016 20:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ او ای سی ڈی کنونشن پر دستخط سے ٹیکس معاملات اور گورننس میں شفافیت آئے گی ٬ وزارتیں اوای ڈی سی کے بین الاقوامی بزنس ٹرانزیکشن کے حوالے سے کنونشن اور برطانوی حکومت کے اوپن گورنمنٹ پارٹنر شپ اقدام کے حوالے سے مشاورت کر کے سفارشات پیش کریں ٬ بین الاقوامی کنونشنز پر دستخط کرنے سے مالیاتی جرائم میں ملوث عناصر کو کچلنے میں مدد ملے گی۔

ہفتہ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کرپشن کے خاتمہ٬ شفافیت میں بہتری اور گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ٹیکس معاملات کے حوالے سے تعاون حاصل کرنے کے لئے ایک کثیر الجہتی او ای سی ڈی کنونشن پر دستخط کئے ہیں اس سے شفافیت میں اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ گورننس میں شفافیت لانے کے لئے مزید بین الاقوامی کنونشن پر دستخط کرنے کے لئے وزارتوں میں مشاورت ہونی چاہیے ٬ اس طرح کے معاہدوں پر دستخط کر کے پاکستان مالی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کے ئے کوششوں میں اضافہ کر ے گا اور اس سے اینٹی کرپشن کے حوالے سے معاہدوں کی پاسداری میں تیزی آئے گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ بین الاقوامی بزنس ٹرانزیکشن میں غیر ملکی سرکاری اہلکاروں کے رشوت کی روک تھام کے حوالے او ای سی ڈی کا کوننشن برطانوی حکومت کا اوپن گورنمنٹ پارٹنر شپ کے حوالے سے اقدام کا جائزہ لے کر شفارشات دی جائیں۔ ان پر دستخط سے مالیاتی جرائم کو کچلنے میں مدد ملے گی۔ (وخ+م ن)

متعلقہ عنوان :